تھریسامے نے بریگزٹ مذاکرات کیلئے سینیٹرز سے مزید وقت مانگ لیا

February 11, 2019

لندن (ایجنسیاں) برطانوی وزیراعظم تھریسامے نے ملکی قانون سازوں سے اپیل کی ہے کہ انہیں بریگزٹ معاہدے کے لئے مزید وقت دیا جائے۔ تھریسامے کا بیان ایسے موقع پر سامنے آیا ہے کہ جب برطانیہ کے یورپی یونین سے اخراج میں صرف 47 دن باقی ہیں۔ یہ بات اہم ہے کہ برطانوی پارلیمان بریگزٹ کے حوالے سے تھریسامے کے منصوبے پر حتمی فیصلے رواں ماہ کے اختتام پر دے دیدے گی۔ برطانیہ 29 مارچ کو یورپی یونین سے خارج ہورہا ہے۔