مقبول بٹ کے یوم شہادت پر مشعال ملک کا وڈیو پیغام‘ حبیب جالب کی نظم شہید قائد کی نذر

February 11, 2019

راولپنڈی (جنگ نیوز) حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے مقبول بٹ کے یوم شہادت پر اپنے وڈیو پیغام میں آزادی کشمیر کیلئے عظیم جدوجہد، بے مثال قربانی اور پھانسی کا پھندا چومنے پر حبیب جالب کی ایک نظم شہید قائد کی نذر کی ہے۔ واضح رہے مقبول بٹ کو 35سال قبل 11فروری 1984ء کو بھارت نے دہلی میں تختہ دار پر لٹکا دیاتھا۔ مشعال ملک نے یہ اشعار پڑھے۔ اے جہاں کب سے بے گھر ہیں ہم‘ اب نکل آئے ہیں لے کے اپنا علم۔