دی ہول ان دی گراؤنڈکا نیا ٹریلر جاری

February 11, 2019

خوف اور دہشت سے بھرپور فلموں کے مداح ہوجائیں تیار کیونکہ ہالی ووڈ تھرلر فلم دی ہول ان دی گراؤنڈ(The Hole in the Ground)کانیا سنسنی خیز ٹریلر جاری کردیا گیا ہے۔

Your browser doesnt support HTML5 video.

لی کرونن کی ہدایت کاری میں بننے والی اس فلم کی کہانی ایک ایسی خاتون کے گرد گھوم رہی ہے جو اپنے بچے کو ماضی کی خوفناک یادوں سے محفوظ رکھنے کیلئے دو دراز کے ایک قصبے میں رہائش اختیار کرتی ہے لیکن بد قسمتی اس کا یہاں بھی پیچھا کرتی نظر آتی ہے۔

فلم کی کاسٹ میں سیانا کرسلیک،جیمز کوئن،سیمون کربی،اسٹیو وال،سارہ ہینلے،جیمز کوسمو،بینٹ اینڈریو اور ڈیوڈ کرولے کے علاوہ دیگر اداکار شامل ہیں۔ہیلری ڈیوس اور فل ہنٹ کی مشترکہ پروڈیوس کردہ سنسنی خیز مناظر سے بھرپور یہ فلم پہلی مارچ کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔