حج پر سبسڈی ختم کرنےکا حکومت کا فیصلہ افسوسناک ہے، مولانا عبدالرحمٰن سلفی

February 13, 2019

کراچی (پ ر) امیر جماعت غربااہلحدیث مولانا عبدالرحمٰن سلفی نے کہا ہے کہ حج پر سبسڈی ختم کرنے کاحکومت کا حالیہ فیصلہ افسوسناک ہے، وزیراعظم عمران خان حج اخراجات میں کمی اور سبسڈی بحال کریں ۔ انہوں نے کہا بھارت جسے سیکولر ملک میں حج پر مالی سہولتیں وسبسڈی دی جاتی ہے لیکن اسلامی ملک میں سہولتوں کے بجائے مزید اضافہ وسبسڈی ختم کی جارہی ہے ۔