کلفٹن پولیس کی کینٹ اسٹیشن پر کارروائی،مغوی لڑکا بازیاب

February 13, 2019

کراچی( اسٹاف رپورٹر) کلفٹن ڈویژن پولیس نے کینٹ اسٹیشن پر کارروائی کرتے ہوئے تین روز قبل دہلی کالونی سے اغوا کیے جانے والے 15سالہ محمد سبحان کو بازیاب کرالیا، پولیس کا کہنا تھا کہ اغوا کے شبہ میں پولیس نے توقیر اورنسیم نامی شخص کوحراست میں لیا ہوا تھا انہی کی نشاندہی پرمغوی لڑکے کو کینٹ اسٹیشن سے بازیاب کرایا گیا۔