’سعودی ولی عہد کے دورہ میں ریکارڈسرمایہ کاری ہونےکی توقع ہے‘

February 13, 2019

وفاقی وزیر پیٹرولیم غلام سرور خان نے کہا ہے کہ سعودی ولی عہد محمدبن سلمان کےدورہ پاکستان میں تاریخ ساز معاہدوں اور ریکارڈسرمایہ کاری ہونےکی توقع ہے۔

وزیر پٹرولیم نے کہا کہ پاکستان اورسعودی عرب کےتعلقات مضبوط سےمضبوط ترہوتےجارہےہیں۔

انہوں نے کہا کہ گوادر میں اربوں ڈالر کی لاگت سے بڑی ریفائنری کا قیام بھی ہوگا۔

غلام سرورخان نے کہا کہ حکومت سفارتی محاذ پر سعودی عرب کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔

وزیرپٹرولیم نے کہا کہ سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے دورہ پاکستان کے دوررس نتائج برآمد ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ سعودی ولی عہد کے دورہ سے دو طرفہ تعلقات میں وسعت آئے گی۔

غلام سرور خان نے کہا کہ پاکستانی معیشت کو بیرونی سرمایہ کاری کی مد میں تقویت دی جاسکے گی۔