ایف بی آر کے 4کسٹم انسپکٹروں کو پرفارمنس الاؤنس دینے کا نوٹیفکیشن جاری

February 14, 2019

اسلام آباد (حنیف خالد) ایف بی آر کے چیئرمین ڈاکٹر جہانزیب خان کی منظوری سے ماڈل کسٹمز کلکٹریٹ اسلام آباد کے چار انسپکٹروں محمد عابد، شفیق الرحمان، عثمان علی، محمد نوبہار کو ان کی بنیادی تنخواہ کے مساوی سو فیصد پرفارمنس الائونس دینے کا نوٹیفیکیشن نمبر 2431سی 2019-IV, بدھ کی شام جاری کر دیا گیا ہے۔