رات میں کیلا کھانا کیسا ہے؟

February 14, 2019

کیلا انسانی صحت کے لیے بے حد مفید ہے، اس میں موجودغذائیت اور اینٹی آکسیڈینٹس انسان کے لیے صحت بخش ہیں۔

غذائی اعتبار سے کیلے کی افادیت سے انکار نہیں کیا جا سکتاکیونکہ کیلا غذائیت سے بھر پور ہےجو انسانی جسم کو پلک جھپکتے ہی توانائی فراہم کرتا ہے۔

Your browser doesnt support HTML5 video.


کیلے میں بھرپور پوٹاشیم موجودہوتا ہے جو کہ بلڈ پریشر لیول کو کنٹرول رکھنے کے لیےبہت ضروری ہے ۔

کیلا پیٹ میں موجود السر کا سبب بننے والے جراثیم کو ختم کرتا ہے ۔اور ساتھ ہی ساتھ دل کی دھڑکن کو نارمل رکھتا ہے۔

کیلے میں سوڈیم ہائی کاربونیٹ ہوتا ہے۔ جو معدہ کے لیے بے حد مفیدہے ، کیونکہ یہ تیزابیت کو دور کرتا ہےجبکہ قبض کے لئےبھی اکسیر ہے ۔

کچھ پرانے لوگوں کے مطابق رات میں کیلاکھانا زکام اور کھانسی کا سبب بنتا ہےلیکن کیا واقعی کیلا رات میں کھانا تقصان دہ ہے؟

ماہرین کے مطابق کیلا دن یا رات کسی بھی وقت کھایا جا سکتا ہے۔ مگرچونکہ کیلے کو ہضم ہونے میں وقت لگتا ہے اسی لیےاگر رات میں کیلا کھانا ہے تو سونے سے کم از کم 2 گھنٹے پہلے کھائیں۔

کیلے میں میگنیشیم کی تعداد زیادہ ہوتی ہے اور یہ ہضم ہونے میں وقت لیتا ہے اسی لیے کھانے کے فوراً بعد نہ سویا جائے.