چین:لیگو برکس سے بنا شہر کاماڈل نمائش کے لیے پیش

February 15, 2019

لیگو بلاکس سے ماڈلز تیار کرنے میں صرف بچے ہی نہیں بڑے بھی بیحد دلچسپی رکھتے ہیں جسکی تازہ ترین مثال چینی فنکاروں نے پیش کی ہے۔

Your browser doesnt support HTML5 video.


باصلاحیت چینی فنکاروں نے 15لاکھ لیگوبرکس کی مدد سے شینیانگ شہر کا شاندار ماڈل تیار کیا ہے جو نمائش کے لیے پیش کردیا گیا ہے۔

اس ماڈل میں شہر کی بلند و بالا عمارتوں اور ٹرینوں سے لیکر گاڑیوں اورسڑکوں کو بھی تیار کیا گیا ہے جو دیکھنے سے تعلق رکھتے ہیں۔

دس ہزار گھنٹوں کی طویل محنت کے بعد تیار ہونے والے اس ماڈل میں شہر کی خوبصورتی کو واضح طور پردیکھا جاسکتا ہے۔