کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی پشاور زلمی کیخلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ

February 15, 2019

پاکستان سپر لیگ فور کے تیسرے میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے پشاور زلمی کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم سرفراز احمد(کپتان)، احمد شہزاد، عمر اکمل، ڈیوائن اسمتھ، ریلی روسوؤ، محمدنواز، شین واٹسن، غلام مدثر، سہیل تنویر، محمد عرفان جونیئر اور فواد احمدپرمشتمل ہے۔

پشاور زلمی میں کامران اکمل، آندرے فلیچر،صہیب مقصود، مصباح الحق، کائرون پولارڈ، لیام ڈاؤسن، ڈیرن سیمی، وہاب ریاض، حسن علی، عمید آصف اور سمین گل شامل ہیں۔

پشاور زلمی اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز پی ایس ایل میں اب تک دس مرتبہ مدمقابل آچکی ہیں۔

جن پانچ میچ پشاور زلمی کے نام رہے جبکہ 4 میچوں میں جیت کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا مقدر بنی، ایک میچ بے نتیجہ رہا۔