تھائی لینڈ: گیارہواں انٹرنیشنل موٹر بائیک فیسٹیول کا آغاز

February 15, 2019

ھائی لینڈ میں11ویں سالانہ انٹرنیشنل موٹر بائیک فیسٹیول2019 کا رنگا رنگ آغاز ہو گیا ہے جس میں سینکڑوں جدید ہیوی بائیکس دیکھنے والوں کی توجہ کا مرکز بن گئیں۔

Your browser doesnt support HTML5 video.

تھائی لینڈ کے دارالحکومت بینکاک کے مرکز میں واقعہ سینٹرل ورلڈ ہال میں جاری اس فیسٹیول میں نت نئی ہیوی بائیکس سمیت اسکوٹرز، ویسپا، ٹریل بائیکس اور دیگرفیسٹیول کا حصہ بنائی گئی ہیں جن کے علاوہ اسمارٹ بائیک ہیلمٹس ، گلوز، گلاسسزاور کِی چینزبھی دیکھنے والوں کی توجہ کا مرکز بنی رہیں۔

جنوب مشرقی ایشیا کے اس سب سے بڑے موٹر بائیک فیسٹیول میں دنیا بھر سے درجنوں کمپنیوں نے اپنی تیار کردہ جدید بائیکس فیسٹیول کا حصہ بنائیں جن میں یاماہا، سوزوکی، بی ایم ڈبلیو، ویسپا، ہونڈا، کے ٹی ایم ، اسکوماڈی سمیت کئی کمپنیاں شامل ہیں جو 17فروری تک جاری رہے گا۔