محکمہ اوقاف کی سکنی کمرشل زرعی اراضی کی رپورٹ طلب

February 16, 2019

ملتان(سٹاف رپورٹر) سیکرٹری محکمہ اوقاف پنجاب نے ملتان سمیت صوبہ بھر سے محکمہ اوقاف کی سکنی کمرشل زرعی اراضی کی رپورٹ زون کی سطح پر طلب کی ہے، اس ضمن میں زونل ایڈمنسٹریٹر کو مراسلہ جاری کیا گیا ہے کہ بتایا جائےمحکمہ کی مذکورہ اراضی کتنی ہے اور کرایہ داری کی صورتحال بھی بتائی جائے۔