اسلام آباد میں تعلیمی ادارے اور دفاتر کل بند رہینگے،نوٹیفکیشن جاری

February 17, 2019

راولپنڈی (نمائندہ جنگ) ضلعی انتظامیہ نے پیر 18 فروری کو وفاقی دارالحکومت اسلام آبادمیں عام تعطیل کا اعلان کردیا۔ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کی جانب سے اس حوالے سے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کردیاگیاہے ۔ڈپٹی کمشنرکے مطابق شہریوں کو تکلیف سے بچانے کیلئے عام تعطیل کا اعلان کیاگیاہے۔تعلیمی ادارے اور دفاتر پیر 18 فروری کو بند رہیں گے ، تا ہم عام تعطیل کااطلاق ضروری سروسزفراہم کرنے والے اداروں ایم سی آئی ،سی ڈی اے،اسلام آبادانتظامیہ ،اسلام آبادپولیس ،آئیسکو،سوئی گیس اورہسپتالوں پرنہیں ہوگا۔