’سعودی کمپنی کی پاکستان میں دلچسپی خوش آئند ہے‘

February 17, 2019

وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر نے کہا ہے کہ سعودی توانائی کمپنی کا پاکستان میں دلچسپی لینا خوش آئند ہے،دورے سے دونوں ملکوں کے تعلقات نئی بلندیوں پر پہنچ جائیں گے۔

وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر نے سعودی وفد کی پاکستان آمد کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ سعودی ریفائنری کے قیام سے معیشت کو سہارا ملے گا، ریفائن تیل سے پاکستان میں ملنے سے امپورٹ بل میں واضح کمی آئے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ ایک بڑی سعودی کمپنی متبادل توانائی کے شعبے میں سرمایہ کرنے جارہی ہے ۔

وزیر خزانہ اسد عمر کہتے ہیں کہ سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کا دورہ تاریخی ہے،دونوں ملکوں کے تعلقات میں نئے اقتصادی باب کا آغاز ہو گا،سعودی عرب پاکستان میں توانائی کے شعبے میں بھی سرمایہ کاری کرے گا۔