امن کے لیے علاقائی ممالک کے ساتھ کام کرنا چاہتے ہیں، ایران

February 17, 2019

ایرانی صدر حسن روحانی نے مشرق وسطیٰ میں امن کے لیے علاقائی ممالک کے ساتھ مل کر کام کرنے کا عندیہ دے دیا۔

قوم سے خطاب میں صدر روحانی کا کہنا تھا کہ خطے کے تمام ممالک اور پڑوسی ممالک سے برادارانہ اور قریبی تعلقات چاہتے ہیں، ایران نے کبھی بھی خطے میں جارحیت کا آغاز نہیں کیا۔

جوعلاقائی ممالک یہ سوچتے ہیں کہ اسرائیل اور امریکا خطے میں استحکام لا سکتے ہیں تو وہ غلط ہیں، ہم مسلمانوں کو ہی خطے کے تحفظ کو یقینی بنانا ہو گا۔