حکومت سعودیہ میں مقیم 30لاکھ پاکستانیوں کے مستقبل کیلئے بات کرے،سراج الحق

February 18, 2019

امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے امید ظاہر کی ہے کہ سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے ساتھ حکومت سعودی عرب میں مقیم 30 لاکھ سے زائد پاکستانیوں کے بہترین مستقبل کےلیے بات کرے گی۔

لاہور سے جاری ایک ویڈیوپیغام میں امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ سعودی عرب نے ہر مشکل وقت میں پاکستان کا ساتھ دیا ہے ۔ شاہ فیصل مسجد اور فیصل آباد کا نام پاکستان اور سعودی عرب کی دوستی کی بڑی نشانی ہے۔

سراج الحق کا کہنا تھا کہ دنیا میں اس وقت جو گلوبل مارچ جاری ہے اس میں آگے نکلنے کے لیے پاکستان اور سعودی عرب کا ساتھ چلنا ضروری ہے۔