قلات وگردونواح میں زلزلے کے جھٹکے

February 18, 2019

قلات(صباح نیوز) قلات وگردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں جس کے بعد عوام میں خوف و ہراس پھیل گیا زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 2.9 ریکارڈ کی گئی جس کامرکز قلات سے 60کلومیٹرجنوب مشرق میں اور اس کی گہرائی 12کلومیٹر تھی۔