امریکا: پھسلن کے باعث47گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں

February 18, 2019

Your browser doesnt support HTML5 video.

امریکا میں پھسلن کے باعث درجنوں گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں۔

یہ واقعہ امریکی ریاست میسوری کی ہائی وے پر اُس وقت پیش آیا جب سخت سردی سے سڑک پر پھسلن پیدا ہوئی اوریوں ایک نہ دو بلکہ47 گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں۔

رپورٹ کے مطابق یوں گاڑیوں کے اس خطرناک تصادم کے باعث کئی گاڑیوں کو شدید نقصان پہنچاجبکہ ایک شخص جان سے ہاتھ دھو بیٹھا۔