گرمی میں ٹھنڈی اور سردی میں گرم رہنے والی پوشاک

February 18, 2019

اس جدید دور میں ماہرین حیران کن چیزیں تیار کرنے میں سر گرداں ہیں ۔امریکا میں قائم یونیورسٹی آف میری لینڈ کے سائنس دانوں نے ایک ایسی پوشاک تیار کی ہے جوسردیوں میں گرم اور گر میوں میں سرد رکھنے کے کام آئے گی ۔ماہرین نے خاص در جہ حرارت سے اس حساس کپڑے کو بنایا ہے ۔یہ سردی ،گرمی اور نمی کو دیکھتے ہوئے کبھی سکڑتا اور پھیلتا ہے ۔موسم گرما میں یہ پھیل جا تا ہے اور سردی میں اس کے سوراخ مزید باریک ہوجاتے ہیں ۔اس پوشاک کے ماہر ڈاکٹر یوہوانگ وینگ کے مطابق انسانی جسم سے حرارت انفراریڈ شعاعوں کی صورت میں خارج ہوتی ہے ۔اسی طر ح کپڑے کی اکثر اقسام سےبھی حرارت انفراریڈ شعاعوں کی صورت میں خارج ہوتی ہے ۔یہ پوشاک سردی اور گرمی کے اخراج میں 35 فی صد تک کمی بیشی کر سکتی ہے ۔