سعودی عرب کا پاکستان کیلئے ایک اور بڑا اعلان

February 18, 2019

سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے پاکستان کے لیے ایک اور بڑا اعلان کر دیا۔

شہزادہ محمد بن سلمان نے سعودی عرب کی جیلوں میں قید 2107 پاکستانیوں کی فوری رہائی کا حکم دے دیا۔


سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر وزیر اعظم آفس کے آفیشل اکاؤنٹ سے جاری کیے گئے بیان میں بتایا گیا ہے کہ سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے وزیر اعظم عمران خان کی درخواست پر پاکستانی قیدیوں کی فوری رہائی کا حکم جاری کیا ہے۔