’سلمان کا ماں کے لیے مہنگا ترین تحفہ

February 18, 2019

بالی ووڈ کے معروف اداکار ’سلمان خان‘ نے اپنی والدہ سلمہ خان کے لیے مہنگا ترین تحفہ خریدلیا ہے۔


سلمان نے اپنی والدہ سے محبت کا اظہار کرتے ہوئے ان کے لیے ’برینڈ نیو ایس یو وی‘گاڑی خریدی ہے جسے دیکھ کر سلمہ خان کو بے حد حیرت و خوشی میسر ہوئی۔

سلمان نے ایک انٹرویو میں بتایا کہ ان کی والدہ کچھ روز سے اپنے لیے نئی گاڑی کی خواہشمند تھیں جس کا علم سلمان کا ہوگیا تھا اور انہوں نے فورا بہترین گاڑی خریدنے کا فیصلہ کیا۔


بھارتی میڈیا کے مطابق سلمان خان اپنی والدہ ’سلمہ خان ‘ کے ہمراہ ’مالٹا‘ میں موجود ہیں جہاں ان کی نئی فلم’بھارت‘ کی شوٹنگ کی جارہی ہے جو کہ رواں سال ریلیز کی جائے گی۔

سلمان نے انسٹاگرام پر اپنی والدہ کے ساتھ تصویریں شیئر کرتے ہوئے لکھا ’’یہ بندھن تو پیار کا بندھن ہے‘‘۔