بنگلہ دیشی اداکارہ کو سوشل میڈیا سے اپنی قابل اعتراض تصاویر ہٹانے کی ہدایت

February 19, 2019

ڈھاکا( مانیٹرنگ ڈیسک) بنگلہ دیش کی پولیس نے ملک کی نامور سوشل میڈیا اسٹار، اداکارہ اور ماڈل کو ہدایات دی ہیں کہ وہ سوشل میڈیا سے اپنی قابل اعتراض تصاویر اور ویڈیوز کو ہٹا دے۔بنگلہ دیشی حکام نے گزشتہ چند ہفتوں سے فحاشی اور نازیبا مواد کے خلاف جاری مہم کے دوران متعدد سوشل میڈیا اکاؤنٹس کو بند کرنے سمیت ان سے نامناسب مواد کو ہٹادیاہے جب کہ درجنوں فحش ویب سائٹس کو بھی بلاک کردیا گیا ہے۔