چیئرمین نیب نے میگا منی لانڈرنگ کیس راولپنڈی منتقل کرنیکی منظوری دیدی

February 19, 2019

کراچی(این این آئی) چیئرمین نیب جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال نے میگا منی لانڈرنگ کیس راولپنڈی منتقل کرنے کی منظوری دیدی۔ جسکے بعد عدالت نے آصف زرداری، فریال تالپور و دیگر ملزمان کو نوٹس جاری کر دیئے۔ تفصیلات کے مطابق چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال نے میگا منی لانڈرنگ کیس راولپنڈی منتقل کرنے کی منظوری دیدی۔کراچی کی بینکنگ کورٹ میں نیب حکام نے میگا منی لانڈرنگ کیس سے متعلق چیئرمین نیب کے دستخط شدہ دستاویزات جمع کرادئیے۔ نیب حکام کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا کہ چیئرمین نیب نے نیب آرڈیننس کی شق 16 اے کے تحت میگا منی لانڈرنگ کیس راولپنڈی منتقل کرنے کی منظوری دے دی ہے۔