برطانیہ:8منزلہ عمارت دھماکاخیزمواد سے زمین بوس

February 19, 2019

Your browser doesnt support HTML5 video.


برطانوی شہر بریڈفورڈ میں8منزلہ عمارت کودھماکا خیز مواد سے سیکنڈوں میں زمین بوس کردیاگیا۔

برطانوی شہر بریڈفورڈ میں 1974میں تعمیر ہونے والی 8منزلہ ایک عمارت کو دھماکا خیز مواد سے زمین بوس کردیا گیا،جیکبز ویل نامی اس عمارت کو گرانے کیلئے 90کلو وزنی دھماکا خیز مواد کا استعمال کیا گیا جسے عمارت کے اندرونی حصوں میں رکھا گیا۔

عمارت کو گرانے کیلئے صبح کے وقت کا انتخاب کیا گیا جبکہ یہ منظر دیکھنے کئی افراد کچھ ہی دور موجود تھے۔