بھارت نے پاکستان پر حملہ کیا تو یہ بھیانک غلطی ہوگی، پرویز مشرف

February 20, 2019

پاکستان کے سابق صدرجنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف کا کہنا ہے کہ بھارت نے پاکستان پر حملہ کرنے کی کوشش کی تو یہ بھارت کی انتہائی بھیانک غلطی ہوگی۔

پاکستان کو دھمکیاں دینے سے کام نہیں چلے گا، بھارت کو کشمیر کا مسئلہ حل کرنا ہوگا۔

بھارتی چینل سے بات کرتے ہوئے جنرل پرویز مشرف کا کہنا تھا کہ بھارتی فوجی مرنے پر مودی کے دل میں آگ لگتی ہے، لیکن وہ کشمیریوں کی حالت زار اور ان پر ہونے والے مظالم کو بھی دیکھیں۔

کشمیری اپنے حق خودارادیت کے حصول کے لیے کوششیں کر رہے ہیں، بھارت نے کشمیر میں مظالم نہ روکے تو ایسے واقعات دوبارہ بھی ہو سکتے ہیں، پلواما واقعے میں پاکستانی حکومت کے ملوث ہونے کا کوئی ثبوت نہیں نہ ہی پاکستان اس معاملے میں ملوث ہے۔