وزیراعظم کی زیر صدارت قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس آج طلب

February 21, 2019

وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس آج طلب کر لیا گیا، اجلاس میں مسلح افواج کے سربراہان بھی شرکت کریں گے۔

اجلاس میں وزیر خزانہ، دفاع، خارجہ امور کے وفاقی وزرا، وزیر مملکت داخلہ، حساس اداروں کے سربراہان اور دیگر سیکیورٹی حکام بھی شریک ہوں گے۔

دفتر خارجہ کے حکام کلبھوشن کیس پر اجلاس میں بریفنگ دیں گے اس کے علاوہ اجلاس میں بھارت کے پلواما ڈرامے اور اس سے پیدا ہونے والی صورت حال پر بھی غور ہو گا۔

اجلاس میں سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے دورہ پاکستان پر گفتگو ہوگی جبکہ افغان امن عمل اور پاکستان کی کوششوں کا بھی جائرہ لیا جائے گا۔