احمد شہزاد ملتان سلطانز کیخلاف میچ سے ڈراپ

February 21, 2019

شارجہ (نمائندہ خصوصی) پاکستان سپر لیگ میں کارکردگی دکھاکر قومی ٹیم میں واپسی کا خواب سجائے اوپنر احمد شہزاد کو اس وقت دھچکہ لگا جب انہیں ملتان سلطانز کے خلاف میچ سے ڈراپ کردیا گیا۔ کوئٹہ کی جانب سے احمد نے پہلے میچ میں کوئی رن نہیں بنایا دوسرے میچ میں وہ دو رنز بناسکے۔ انکی جگہ کراچی کے نوجوان اوپنر احسن علی کو ملی۔