پیپکو، کیسکو افسران کیخلاف غیر قانونی بھرتیوں سے متعلق ریفرنس کی سماعت

February 21, 2019

کوئٹہ (اسٹاف رپورٹر )احتساب عدالت کوئٹہ IIکے جج پذیراحمد بلوچ کے روبرو سابق منیجنگ ڈائریکٹر پاکستان الیکٹرک پاور کمپنی (پیپکو)طاہر بشارت چیمہ ،سابق وفاقی سیکرٹری برائے پانی وبجلی شاہد رفیع ،سابق سی ای او کیسکو شفیع خٹک ودیگرکے خلاف اختیارات کے ناجائز استعمال اور غیرقانونی بھرتیوں سے متعلق دائر ریفرنس کی سماعت ہوئی سماعت کے دوران طاہر بشارت چیمہ اور محمد سلیم عارف عدالت پیش ہوئے جبکہ دیگر ملزمان کے کونسل کی جانب اگلی سماعت پر ان کی پیشی کی یقین دہانی کرائی بعد ازاں سماعت 13مارچ تک کیلئے ملتوی کردی گئی۔