احتساب عدالت میں مختلف ریفرنسز کی سماعت

February 21, 2019

کوئٹہ ( اسٹاف رپورٹر) احتساب عدالت کوئٹہ ون کے جج منوراحمد شاہوانی نے ٹائون کمیٹی گڈانی کی سرکاری اسکیمات میں خوردبرد سے متعلق ریفرنس کی سماعت کی اورریفرنس میں نامزد سابق سب انجینئر سی اینڈڈبلیو نوراحمد زہری ودیگر عدالت میںو پیش ہوئے سماعت کے دوران گواہ کے بیان پر جرح مکمل کرلی گئی اور مزید سماعت یکم مارچ تک کیلئے ملتوی کردی گئی۔علاوہ ازیں عدالت نے روبرو گندم خوردبرد ریفرنس میں نامزد ڈپٹی ڈائریکٹر خوراک صدیق رندو دیگر کے خلاف ریفرنس کی سماعت بغیر کسی پیشرفت کے 4مارچ تک کیلئے ملتوی کردی۔