غیر قانونی اثاثہ جات ریفرنس کی سماعت

February 21, 2019

کوئٹہ ( اسٹاف رپورٹر) احتساب عدالت کوئٹہ ٹو کے جج پذیراحمد بلوچ نے لوکل گورنمنٹ کے ایس ڈی او عبدالنبی جتک اور ان کے صاحبزادے کے خلاف دائر غیرقانونی اثاثہ جات سے متعلق دائر ریفرنس کی سماعت کی اور ملزمان کو ریفرنس کی نقول فراہم کردی گئی بعد ازاں سماعت4مارچ تک کیلئے ملتوی کردی گئی۔