پاکستان پر بری نظر رکھنے والے کبھی کامیاب نہیں ہوں گے ، سردار نشان سنگھ

February 22, 2019

لاہور ( نمائندہ جنگ ) آسٹریلیا سے آئے گیانی سردار نشان سنگھ نے پاکستان ہیرٹج کلب کے صدرشاہد شبیرکے ہمراہ گورو دوارہ چونا منڈی لاہور،گورو دوارہ سچا سودا فاروق آباد ،گورو دوارہ روہڑی صاحب ایمن آباد ،اور دیگر مذہبی مقامات کا دورہ کیا اور اپنی مذہبی رسومات ادا کیں ،انکاکہنا ہے کہ پاکستان ہمارے گورو کی دھرتی ہے ،اور اس پر بری نظر رکھنے والے کبھی کامیاب نہیں ہوں گے ،انکا کہنا تھا کہ بھارت اپنے ناپاک عزائم میں کبھی کامیاب نہیں ہو گا اور اسے ہمیشہ منہ کی کھانی پڑے کی پوری سکھ قوم پاکستان کے ساتھ ہے اور ہم اپنے گورو کے دیے ہوئے سکھ مسلم رشتے کومضبوط سے مضبوط تربناتے ہوئے ہمیشہ مسلمانوں کے ساتھ رہیں گے ۔