عبدالوحید یونس سے وفد کی ملاقات

February 23, 2019

کراچی(پ ر) جمعیت علماءپاکستان کے رہنما عبدالوحید یونس سے کے الیکٹرک کے صارفین کے ایک وفد نے فہیم ناصر کی قیادت میںملاقات کی۔ وفد نے کے الیکٹرک کی جانب سے مبینہ مسلسل اوور بلنگ کی شکایت کی ۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے عبدالوحید یونس نے کہا کہ جب قومی ادارے قوم کو لوٹنے لگیں تو انقلاب کے علاوہ کوئی راستہ نہیںبچتا۔اس موقع پر جمیل عباس نورانی، شیر محمد نورانی، سید عمران حسین، نوید قادری، عبدالحسن اشرفی، محمد آصف سومرو و دیگر بھی موجود تھے۔