بھارت جارحانہ رویہ کی بجائے مفاہمت کی راہ اختیار کرے،مولانا عون نقوی

February 23, 2019

کراچی( پ ر) ادارہ تبلیغ و تعلیمات اسلامی کے سربراہ مولانا محمد عون نقوی نے کہا ہے کہ وطن کے دفاع کیلئے پوری قوم متحد اور افواج پاکستان کے ہمراہ وطن کی حفاظت کیلئے تیار ہے ،رضویہ سوسائٹی میں اجتماع عام سے خطاب کے دوران انہوں نے کہا کہ بھارت جارحانہ رویہ اختیار کرنے کے بجائے مثبت اور ٹھوس مفاہمت کی راہ اختیار کرے ،کشمیر میں مسلمانوں کا قتل عام اور پاکستان کے خلاف زہر آلود پروپیگنڈے کو بند کیا جائے ۔