کینیڈا میں گھر میں آتشزدگی،7بچے جاں بحق

February 24, 2019

اوٹاوا(آئی این پی/شِنہوا)کینیڈا کے علاقے ہیلی فیکس کے ایک مکان میں آتشزدگی کے باعث7بچے ہلاک ہو گئے۔آگ لگنے کے باعث مکان بری طرح تباہ ہو گیا ہے۔ہلاک ہونے والے بچوں کا تعلق شام کی تارکین وطن فیملی سے بتایا گیا ہے۔بچوں کی عمریں 3ماہ سے 17سال تک تھیں۔ایک مرد شدید زخمی ہوا ہےجبکہ عورت کی حالت خطرے سے باہر ہے۔