پولیس سے مقابلہ،2 ملزمان زخمی حالت میں گرفتار،اسلحہ،دستی بم برآمد

February 24, 2019

کراچی (اسٹاف رپورٹر) مبینہ ٹاؤن پولیس نے موسمیات روڈ یونیورسٹی کے قریب فائرنگ کے تبادلے میں 2 ملزمان آصف عرف چیمبر اور احمد عرف ذکریا کو زخمی حالت میں گرفتار کرکے ان کے قبضے سے غیرقانونی اسلحہ،ایک دستی بم اورمسروقہ موٹر سائیکل برآمدکرلی ،ملزمان کو طبی امداد کیلئے عباسی شہید اسپتال منتقل کردیاگیاہے۔