تفتیشی افسران کو متعلقہ تھانوں میں بیٹھنے کی ہدایات

February 24, 2019

کراچی (اسٹاف رپورٹر) شعبہ تفتیش میں بہتری اور اچھے نتائج کے لیے پورے ضلع کے تفتیشی افسران کو ایک ہی چھت تلے کام کرنے کے تجربے کے خاطر خواہ نتائج نہ نکلنے پر تمام تفتیشی افسران کو دوبارہ اپنے متعلقہ تھانوں میں بیٹھنے کی ہدایات کردی گئی ۔ کراچی پولیس کی جانب سے تجرباتی طور پر ضلع ایسٹ کے تھانوںمیں موجود تفتیشی افسران کو ایک ہی چھت تلے جمع کرکے تفتیش کرنے کا سلسلہ شروع کیا گیا تھا ۔