کراچی میں ٹارگٹ کلنگ کے واقعات باعث تشویش ہیں،جمعیت ن

February 24, 2019

کوئٹہ (آئی این پی ) جمعیت نظریاتی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات عبدالستار چشتی ، ضلع کوئٹہ کے امیر قاری مہر اللہ ، جنرل سیکرٹری حاجی حبیب اللہ ، ضلع کوئٹہ کے کنونیئر مولانا محمد ابراہیم ، ڈپٹی کنونیئر مولوی رحمت اللہ ، مولانا عبدالرحیم و دیگر نے کراچی میں خاتون سمیت چھ بچوں کی پراسرار ہلاکت اور پشین کے تاجروں کی ٹارگٹ کلنگ کے واقعات کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ کراچی میں بلوچستان سے تعلق رکھنے والے پشتونوں کو نشانہ بنایاجارہاہے ٹارگٹ کلنگ کے واقعہ لمحہ فکریہ ہےرہنمائوںنے کہاکہ سندھ حکومت واقعات کی تحقیقات کرکے اصل حقائق سامنے لائے اس حوالے سے بلوچستان حکومت کو سرکاری طورپر سندھ حکومت سے رابطہ کرنے کی ضرورت ہے انہوںنے ٹارگٹ کلنگ میں نشانہ بننے والے افراد اور زہریلا کھاناکھانے سے جاں بحق بچوں اورخاتون کے لواحقین کیلئے معاوضہ کی ادائیگی کا بھی مطالبہ بھی کیا۔