پاک بھارت کشیدگی سے علاقائی و عالمی امن کو خطرات لاحق ہو چکے، فضل الرحمان خلیل

February 24, 2019

اسلام آباد (نیوز رپورٹر) انصار الامہ پاکستان کے سربراہ مولانا فضل الرحمان خلیل نے کہا ہے کہ ہندوستان کی پیدا کردہ کشیدگی کی وجہ سے علاقائی و عالمی امن کو خطرات لاحق ہو چکے ہیں‘ مودی انتظامیہ پاکستان پر الزام تراشی کی بجائے اپنی پالیسیوں پر غور کرے۔ ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ مظلوم کشمیریوں کا قتل عام‘ سرحدوں پر شرانگیزی‘ آبی جارحیت سمیت سیاسی مفادات کی خاطر انتہا پسندی کو ہوا دینا ہندوستان کا مزاج بن چکا ہے۔ سعودی عرب‘ ترکی سمیت مسلمان ممالک اور چین بھی ہمارے موقف کی تائید میں کھڑا ہے۔