ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کےافسروں کی ناقص کاکردگی پرڈپٹی کمشنربرہم

February 24, 2019

ملتان (سٹاف رپورٹر) ڈپٹی کمشنر ملتان و چیئرمین ویسٹ مینجمنٹ کمپنی مدثر ریاض ملک نے نئے تعینات ہونے والےافسروں کی ناقص کارکردگی پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت پنجاب کے صفائی معیار کو جانچنے کیلئے مقرر کردہ انڈیکیٹر کے مطابق خود کمپنی کے افسران کی کارکردگی مانیڑ کروں گا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے اعلیٰ سطحی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اجلاس میں شہر کی صفائی صورتحال اور انتظامی معاملات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔