کراچی کے تعلیمی اداروں میں آئس بیچنے والا گروہ گرفتار

February 28, 2019

کراچی کے تعلیمی اداروں میں آئس فروخت کرنے والا ڈیلر ساتھیوں سمیت گرفتار کرلیا گیا۔

ایس ایس پی ایسٹ کراچی کے مطابق منشیات فروش گروہ میں شامل تین لڑکیاں بھی پکڑی گئی ہیں، جبکہ گرفتار ملزمان کے قبضے سے منشیات اور اسلحہ برآمد ہوا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ آئس ڈیلر روحیل شکیل عرف راجو متعدد مقدمات میں مطلوب تھا۔