کراچی، فائرنگ سے پولیس اہلکار جاں بحق

March 03, 2019

کراچی کے علاقے پی آئی ڈی سی کے قریب ہجرت کالونی میں فائرنگ کے واقعے میں پولیس اہلکار جاں بحق ہو گیا۔

پولیس کے مطابق سادہ لباس پولیس اہلکار نے موٹرسائیکل سوار ملزمان کو رکنے کا اشارہ کیا تو ملزمان نے فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں وہ موقع پر ہی دم توڑ گیا ،جاں بحق اہلکار کی شناخت جہانگیر کے نام سے ہوئی ہے۔

علاوہ ازیںپولیس نے سی ویو کے قریب کارروائی کرتے ہوئے منشیات فروش کو گرفتار کرلیا ہے۔

ایس ایس پی ساؤتھ کے مطابق منشیات فروش ابراہیم سے 2 کلو چرس اور 200 گرام آئس برآمد ہوئی ہے جبکہ گرفتار ملزم کے 6 ساتھی پہلے گرفتار کیے جا چکے ہیں۔

دوسری جانب سہراب گوٹھ اور اطراف میں پولیس اور رینجرز کا مشترکہ آپریشن جاری ہے۔ ایس ایس پی ملیر کا کہنا ہے کہ آپریشن میں گھر گھر تلاشی لی جارہی ہے۔