NTS کیا ہے اور کیوں ضروری ہے؟

March 10, 2019

کوئی بھی طالبعلم جو یونیورسٹی میں داخلہ لینے یا ملازمت کا متمنی ہو، اسے این ٹی ایس (NTS) کے بارے میں جاننا ضروری ہے۔ این ٹی ایس، نیشنل ٹیسٹنگ سروس کا مخفف ہے اور اس کے نام سے ہی ظاہر ہوتاہے کہ یہ امتحان کا ایک باقاعدہ نظام ہے جوکہ پاکستان میںبہت معروف ہے۔ ا س نظام کے تحتیونیورسٹی میں داخلوں اور اداروںکی خالی اسامیوں کیلئے طلباء کی صلاحیتوںکو پَرکھا جاتاہے۔ یہ ٹیسٹ قدرے مشکل ہوتا ہے اور اسے پاس کرنے کیلئے بہت محنت کی ضرورت ہوتی ہے۔

این ٹی ایس کی تاریخ

بہت سارے ادارے اور جامعات اس ٹیسٹنگ کے بہت شکر گزار ہیں لیکن طلبا کی ایک کثیر تعداد اس سے خوش نہیںہےکیونکہ یہ ٹیسٹ پاس کرنا گویا جوئے شیر لانے کے مترادف ہے۔ اب آپ اسے پسند کریں یا نہ کریں، آپ کو NTSپاس کرناہے۔ نیشنل ٹیسٹنگ سروس کی ابتدا2002ء سے ہوئی۔ اس کی ضرورت اس لیے محسوس کی گئی کیونکہ جب بھی مختلف ادارے ملازمت کے لیے خالی اسامی کا اعلان کرتے تو انھیں ہزاروں کی تعداد میں درخواستیںموصول ہوتی تھیں، جس کے بعداہل امیدوار کا فیصلہ کرنا مشکل ہو جاتا تھا۔ اس ٹیسٹ کےتحت اب ان اداروں کو اپنے لئے اہل اور باصلاحیت امیدوار کے انتخاب میںمشکل پیش نہیںآتی۔ یہ مطالبہ انفارمیشن ٹیکنالوجی پالیسی اور نیشنل ایجوکیشن پالیسی حکومت پاکستان کی جانب سے آیا تھا اورانہوں نے ہی یہ خیال تجویز کیا۔ تب سےنیشنل ٹیسٹنگ سروس (NTS)کا انعقاد کیا جارہاہے۔

این ٹی ایس کی کامیابی

بیشتر لوگوں کو مغالطہ ہےکہ یہ کوئی سرکاری ادارہ ہے کیونکہ اس کوپاکستان میںتعلیمی اداروں اور تمام فیلڈز کے شعبوںنے بہت زیادہ قابل قدر گرداناہے۔ این ٹی ایس دراصل ایک پرائیویٹ ادارہ ہے، جو بورڈ آف ڈائریکٹرز کے تحت چلتاہے۔

کئی برس کے کامیاب سفر کے بعد آج این ٹی ایس کا ادارہ پاکستان میں صرف ٹیسٹنگ ہی نہیںبلکہ میرٹ کو فروغ دینے کی علامت بن چکاہے۔ یہ کالج اور یونیورسٹی کے نظام تعلیم کی درجہ بندی بڑھانے میں بھی مدد گار ثابت ہورہاہے، جو کہ ایک پرائیویٹ ادارے کیلئے اعزاز کی بات ہے۔ مزید برآں، بہت سے سرکاری اور نجی اداروں میں میرٹ پر بھرتیوں کیلئے این ٹی ایس اہم کردار اداکررہاہے۔

این ٹی ایس ٹیسٹ اور پراڈکٹس

پاکستان میںسب سے زیادہ کامیاب گردانے والے ٹیسٹ کے معیار کی بین الاقوامی سطح پر بھی پذیرائی کی جاتی ہے۔ اس کے مختلف زمرے او ر ڈیزائنز ہیں، جنہیںٹیسٹ اور پراڈکٹ کے نام سے جانا جاتاہے، جو مختلف عہدوںکیلئے جانچ پڑتا ل کے کام آتے ہیں۔ یہ ٹیسٹ اور پراڈکٹس درج ذیل زمروں کیلئے ہوتے ہیں :

1۔ تعلیمی اداروں میںداخلےکیلئے ،2۔ اسکالرشپ حاصل کرنے کیلئے،3۔ بھرتیوں/ملازمتوں کیلئے

4۔ پروموشنز کیلئے،5۔ صلاحیتوں کی تشخیص یاجانچ کیلئے،6۔ کارپوریٹ سطح پر فلاحی کاموں(CSR)کیلئے۔

یہ تما م ٹیسٹ اور امتحانات اہم زمروںمیںتقسیم کیے جاسکتے ہیں، جو اپنے مقاصد کے لحاظ سے متعین کیے جاتے ہیں۔

1۔ نیشنل ٹیسٹ

2۔ انٹرنیشنل ٹیسٹ

نیشنل ٹیسٹ

جیساکہ نام سے ظاہر ہے، نیشنل ٹیسٹ قومی سطح پر ہوتے ہیں۔ اس کے سرٹیفکیٹ پاکستان میںتو قابل قدر ہوتے ہیںلیکن بین الاقوامی سطح پر ان کی زیادہ پذیرائی نہیںہے، چہ جائیکہ آپ کی سی وی میںمحض ایک بُلٹ کا اضافہ ہو جاتاہے۔ تاہم اس ٹیسٹ کا پیٹرن بھی انٹرنیشنل ٹیسٹ جیسے کہ SAT، GREجیسا ہوتاہے ۔ ا س ٹیسٹ کی اشکال کچھ یوںہوتی ہیں:

1 ۔ نیشنل ایپٹیچیوڈ ٹیسٹ (NAT)۔ انڈر گریجویٹس کیلئے

2۔ گریجویٹ اسسمنٹٹیسٹ (GAT)۔ عمومی

3۔گریجویٹ اسسمنٹٹیسٹ (GAT)۔ موضوعاتی

4۔ لاء گریجویٹ اسسمنٹٹیسٹ (LAWGAT)

5۔ نیشنل ٹیچرز ڈیٹا بیس پروگرام (NTDP)

6۔ میڈیکل ریپریزنٹیٹو سرٹیفیکیشن پروگرام (MRCP)

7۔ کسٹمائز ڈ ٹیسٹ

8۔ ای-مارکنگ

انٹرنیشنل ٹیسٹ

اینٹی ایس کے منعقد کردہ انٹرنیشنل ٹیسٹ کو دنیا بھر میں قبولیت حاصل ہے، جو کسی غیر ملکی کمپنی یا ادارے میں شمولیت کیلئے آپ کی راہ ہموارکرتے ہیں۔ تمام ٹیسٹ میںپیشہ ورانہ بین الاقوامی لینگویج خاص طور پر انگریز ی اور بیہیوریل ایگزامنیشن کو بطور خاص پَرکھا جاتاہے۔ اس ضمن میں لیے جانے والے ٹیسٹ کی کیٹگری کچھ یوںہے :

1۔ٹیسٹ فار انگلش فار فارن لینگویج (TOEFL) پرائمری 8+- سال

2۔ٹیسٹ فار انگلش فار فارن لینگویج (TOEFL) جونیئر11+- سال

3۔ٹیسٹ فار انگلش فار فارن لینگویج (TOEFL) ، آئی ٹی پی

4۔ ٹیسٹ فار انگلش فار انٹرنیشنل کمیونیکیش (TOEIC)، L&R

5۔ ٹیسٹ فار انگلش فار انٹرنیشنل کمیونیکیشن (TOEIC)،S&W

6۔ ٹیسٹ فار انگلش فار انٹرنیشنل کمیونیکیشن (TOEIC)، Bridge

7۔ ملازمت کیلئے موزوںہونے کا ورک فورس اسسمنٹ

8۔ ٹیسٹ ڈی فرانسز انٹرنیشنل (TFI)