شیر شاہ کراچی میں کپڑے کے گودام میں آگ لگ گئی

March 14, 2019

کراچی کے علاقے شیرشاہ کی کباڑی مارکیٹ میں واقع کپڑے کے ایک گودام میں آگ لگ گئی، جسے کافی جدوجہد کے بعد بجھا دیا گیا ہے۔

فائر بریگیڈ حکام کے مطابق آگ بجھانے کے بعد کپڑے کے گودام میں کولنگ کا عمل جاری ہے۔

فائر بریگیڈ حکام نے یہ بھی بتایا ہے کہ 6فائر ٹینڈرز نے آگ بجھانے کے عمل میں حصہ لیا جبکہ آگ لگنے کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی۔