سپریم کورٹ،ناکافی شہادتوں پر قتل کے مجرم کی سزا عمر قید سے 15سال میں تبدیل

March 15, 2019

لاہور(نمائندہ جنگ) سپریم کورٹ نے سگی بہن اور دوست کو قتل کرنے والے مجرم کی اپیل پر اس کی سزا ناکافی شہادتوں کی بنیاد پرعمر قید سے کم کرکے 15 سال کردی ۔ عدالت نے پراسیکیوشن کی طرف سے ملزم کی عمر قید کی سزا کو سزائے موت میں تبدیل کرنے کی اپیل بھی مسترد کر دی ۔جسٹس منظور ملک کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں اپیلوں کی سماعت کی ۔ملزم نے 2006 میں راحیل اور اپنی بہن کو غیرت کے نام پر قتل کیا تھا۔