چشمہ بیراج کو تباہ کرنیکی کوشش کرنے والے 5دہشتگردوں کو 120سال مجموعی قید

March 15, 2019

سرگودھا(نمائندہ جنگ)سرگودھا میں انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے جج عتیق الرحمن بھنڈر نے مقدمہ کی سماعت کے بعد فیصلہ سناتے ہوئے چشمہ بیراج کو دھماکہ خیز مواد سے تباہ کرنے کی کوشش کرنیوالے 5 دہشت گردوں کو مجموعی طور پر 120سال قید اورتمام جائیداد کی ضبطی کا حکم دیدیا ۔