فلڈ سیزن ،بلدیاتی اداروں کو ہنگامی اقدامات کے احکامات

March 15, 2019

ملتان (سٹاف رپورٹر) پنجاب حکومت نے فلڈ سیزن کے آغاز سےقبل ملتان سمیت پنجاب بھر کی میونسپل کارپوریشن ، ضلع کونسل اور میونسپل کمیٹیز کو ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کرنے کے احکامات جاری کردیئے ہیں ،میونسپل کارپوریشن انتظامیہ کو مراسلہ میں خطرناک عمارتوں بارے بھی ریکارڈ فراہم کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔