کراچی یونائٹیڈ نے دوحہ جونیئر فُٹبال ٹورنامنٹ جیت لیا

March 16, 2019

Your browser doesnt support HTML5 video.

دوحہ قطر میں انڈر 12 فٹ بال ٹورنامنٹ میں پاکستان کی کراچی یونائٹیڈ نے فتح حاصل کرکے دنیا میں پاکستان کا پرچم بلند کر دیا۔

اسپائر اکیڈمی دوحہ قطر میں ہونے والے جونیئر فُٹ بال ٹورنامنٹ میں کراچی یونائیٹڈ فٹ بال کلب کی ٹیم نے قطر کے اسپائر کلب کو انڈر 12 کے فائنل میں شکست دے دی۔

فاتح ننھے پاکستانی فٹ بالرز نے شاندار فتحکے بعد دوحہ قطر کے فٹ بال اسٹیڈیم میں جشن منایا اور پاکستان زندہ باد کے فلک شگاف نعرے بھی لگائے۔

واضحرہے کہ جونیئر فُٹ بال ٹورنامنٹ میں شرکت کرنے والی پاکستانی ٹیم کے 3 کھلاڑی شیراز خالد ، محمد اور حسن کا تعلق کراچی کے علاقے ملیر سے ہے جبکہ دیگر کھلاڑیوں کا تعلق لیاری سے ہے۔