کینیڈا میں تقریب ، وزیراعظم کا دستخط شدہ بلا 15ہزار ڈالرز میں نیلام

March 17, 2019

مونٹریال(آئی این پی) کینیڈا میں ڈیم فنڈریزنگ کے لئے تقریب میں وزیراعظم عمران خان کا دستخط شدہ بلا15ہزار ڈالرز میں نیلام ہوگیا۔اس موقع پر سابق چیف جسٹس ثاقب نثار نے کہا بیرون ملک پاکستانیوں میں بہت جذبہ ہے جبکہ سینیٹر فیصل جاوید کا کہنا تھا کہاہم مشن کے لئے پاکستانیوں کی سخاوت قابل دید ہے، دل کھول کر عطیات دینے پر اوورسیز پاکستانی مبارکباد کے مستحق ہیں۔ تقریب میں سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کے علاوہ سینیٹر فیصل جاوید،فردوس عاشق اعوان موجود تھے۔