ائیر پورٹ روڈ کوئٹہ کی تعمیرکے معیار کی جانچ کیلئے ٹیسٹ

March 18, 2019

کوئٹہ(خ ن) ائیر پورٹ روڈ کوئٹہ کی توسیع کے منصوبے پر تیزی سے کام جاری ہے اور وزیراعلیٰ کی ہدایت کے مطابق منصوبہ جلد مکمل کیا جائے گا۔کمشنر کوئٹہ عثمان علی جو پر اجیکٹ ڈائریکٹر ہیں کی موجودگی میں روڈ کی تعمیر کے معیار کی جانچ کے لیے کمپیکشن ٹیسٹ اورفیلڈ ڈینسٹی ٹیسٹ کئے گئے ۔کمشنر نے کہا کہ کوئٹہ کی سڑکوں کی تعمیر کے دیگر منصوبوں میں بھی معیار کو برقرار رکھا جائیگا۔