غیرملکی کرکٹر اپنے ملک روانہ

March 19, 2019

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان سپر لیگ فورکی فاتح ٹیم کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور رنرز اپ پشاور زلمی کے تمام غیر ملکی کھلاڑی اپنے اپنے ملکوں کو روانہ ہوگئے۔ ان میں کوئٹہ گلیڈی ایٹر کے اوپنر شین واٹسن، جنوبی افریقا سے تعلق رکھنے والے رائیلی روسو اور ویسٹ انڈین ڈوین براووشامل ہیں۔آسٹریلوی اسپنر فواد احمد اپنے آبائی علاقے سوات روانہ ہوگئے ۔